
اسلام آباد(یوا ین اے )شوکت خانم سے متعلق الزامات پر سابق وزیر اعظم اور چیئرمن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وزیردفاع خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانے کے کیس میں عدالت نے خواجہ آصف پر جرح کے لیے 18 مارچ کی تاریخ مقرر کردی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ کی عدالت میں پیش ہوئے عمران خان کے وکیل عابد فاروق نے سماعت کے التوا کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں اسد عمر اور دیگر رہنماں کی رہائی گزشتہ روز ہوئی ہے، اس لیے عمران خان سے رابطہ نہیں ہوسکا جج نے ریمارکس دیے کہ سماعت ملتوی کررہے ہیں لیکن زیادہ تاخیر نہیں ہونی چاہیے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ آصف پر جرح کے لیے 18 مارچ کی تاریخ مقرر کردی سابق وزیراعظم نے جنوری 2022 کے اوائل میں عدالت کے سامنے اپنا ڈیجیٹل بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 1991 سے 2009 تک شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے سب سے بڑے انفرادی عطیہ دہندہ تھے اور جس سرمایہ کاری کی وجہ سے ان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے وہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے کسی نقصان کے بغیر مکمل طور پر واپس حاصل کرلی تھی عمران خان نے خواجہ آصف کے دعووں کے ردعمل میں کہا تھا کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ پر لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے لیے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭



