
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آج بھی کچھ لوگوں کا لاڈلہ ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فرشتے نہیں جنات ہیں جن کے اثرات آج بھی عمران کے ساتھ ہیں۔حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں کے کنٹرول سے بھی باہر ہیں، جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ عدالتوں اور ججوں پرحملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں انہیں کیوں رعایت دی جارہی ہے، حکومت عمران خان کو فوری گرفتارکرے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ہدف عمران کی سیاست کاجنازہ نکالنا ہے۔حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بنیادی طور پر مخلوط حکومت ایک قومی حکومت ہے ملک کی بڑی چھوٹی جماعتیں سارے اس حکومت میں شریک ہیں پاکستان اس وقت مستحکم ہوگا جب معیشت مستحکم ہو اب اسحاق ڈار وزیر خزانہ ہے تو صرف ایک اسحاق ڈار کی ذمہ داری نہیں ہے یہ پوری حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ گزشتہ حکومت نے مہنگائی کی اور معاشی تباہی کی سرنگیں انہوں نے بچھائی ہیں جس کا خمیازہ قوم اور ریاست بھگت رہے ہیں ہمیں شاباش دینا چاہیے کہ ہم نے اپنی سیاست کو دائو پر لگا کر ریاست کو بچانے کی تگ ودود کررہے ہیں اور ہم نے پاکستان کو توڑنے سے بچا یا ہے بیشک ہمیں سیاسی نقصان ہوا ہے



