
کوئٹہ(یو این اے )حکومتی عدم توجہی کے سبب بیوٹمزکامالی بحران بدستورجاری، ملازمین کوفروری کے مہینے کی تنخواہیں اب تک ادانہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے، یونیورسٹی کے مالی بحران کامستقل حل نکال کرکے مشکلات ختم کئے جائیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈمنیجمنٹ سائنسزکے ملازمین کو فروری کے مہینے کی تنخواہیں ادانہیں کی جاسکیں جس کی وجہ سے ملازمین میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔ بیوٹمز ملازمین کی کور کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس کٹھن دور میں ملازمین کو وقت تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے انہیں شدیدمالی مشکلات درپیش ہیں، انہوں ین کہا کہ دیگریونیورسٹی کی نسبت یہاں کم الائونسزملنے کے باجوداساتذہ اورملازمین فرض شناسی کاادراک کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں ، ہم بیوٹمزکو صوبے کی بہترین کونیورسٹی بنانے کیلئے دن رات کوشاںہیںمگرمتعلقہ حکا م کی عدم توجہی کے سبب ہماری تنخواہیں وقت پرادانہیں کئے جارہے، ایک ہی مالی سال میں دوسری مرتبہ ملازمین کوتنخواہوں سے محروم رکھاجارہا ہے جوباعث تشویش ہے۔ کورکمیٹی نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کومالی بحران کی کیفیت سے نکالنے اور مستقل طورپرمسئلہ حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے ملازمین کو جلدازجلدتنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔



