بلوچستانتازہ ترین

کوئلہ کان میں 27گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا

کول مائنز حادثے کا زمہ دار لیز ٹھیکہ دار قرار دیا گیا

ہرنائی(یو این اے )بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان میں 27گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیاگیا، حادثے میں6کانکن جاںبحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں ،گزشتہ روزہرنائی کے علاقے تحصیل شاہرگ پی ایم ڈی سی ایریا سیف اللہ خان شیلہ ایریا پیٹی ٹھیکہ دار صالح محمد آغا کے کول مائن نمبر 94 میں ہونے والے حادثے کے 27 گھنٹے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ 6 کانکن جانبحق جبکہ 5 کانکن زخمی۔ جاںبحق ہونے والے اور زخمی ہونے والے کانکنوں کو لیز سے 27 گھنٹے کی ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔ کول مائنز حادثے کا زمہ دار لیز ٹھیکہ دار قرار دیا گیا۔ہرنائی حادثہ گزشتہ روز دن کے تقریبا 2:00pm پیش آیا تھا۔ جس میں ٹوٹل گیارہ کے قریب کانکن اس لیز کے اندر پھنس گئے تھے۔ جس میں سے ایک لاش اور 5 زخمیوں کو گزشتہ روز لیز سے نکال دیا گیا تھا۔ جبکہ باقی پانچ لاشوں کو آج تقریبا 27 گھنٹے کے بعد لیز سے نکال دیا گیا۔ہرنائی جاںبحق ہونے والوں میں میرداد ولد محمود خان، عیسی محمد ولد عبدالحمید، ثنااللہ ولد فتح خان، احمد اللہ ولد عنایت اللہ، اختر محمد اور اکبر جان ولد علی جان شامل ہیں۔ جبکہ زخمی ہونے والوں میں حبیب الرحمن ولد باران، گل محمد ولد خالقداد قوم اچکزئی، عبدالکریم ولد عبدالولی قوم اچکزئی ساکن پشین، اسماعیل ولد عبدالولی قوم اچکزئی ساکن پشین، کمال خان ولد شادو خان قوم اسماعیل خیل ساکن کوئٹہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button