بلوچستانتازہ ترین

پروفیشنل ڈگری یافتہ لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے

لیگل نوٹس کے مطابق 19ویں شرط میں یہ بتایاگیا ہے کہ پروفیشنل ڈگری کی شرط رکھی گئی ہے

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ تعلیم میں حالیہ پوسٹوں پربھرتیوں کے معاملے میں جونیئرٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے سیکریٹری تعلیم اسکولزاور ڈائریکٹراسکولزحکومت بلوچستان کولیگل نوٹس جاری کردیاگیا۔LEGISلا فرم کی جانب سے ارسال کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ان کے موکل محمدیوسف خان پیشے کے لحاظ سے جے وی ٹی (BPS09)استادہیں ، انہوں نے موقف اختیارکیاہے کہ 26فروری2023اخبارات میں اشتہارشائع کیاگیا جس کے مطابق EST, JET(Tech), JDM, JAT, PET, JVTاورM-Qکی 8551آسامیوں پر بھرتیوں کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹرسرداربہادرخان وومن یونیورسٹی تحریری امتحانات منعقدکرے گی ،امتحانات میں حصہ لینے کیلئے 980روپے فیس مقررکی گئی ہے جبکہ کوریئرکے ذریعے امیدواروں کومزید280سے350روپے اضافی بذریعہ بینک چالان جمع کرناہوںگے، لیگل نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ان کے موکل نے موقف اختیارکیاہے کہ اس طرح کے ٹیسٹ منعقدکرنے کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹرایس بی کے اتنے بڑے پیمانے پرامیدواروں سے ٹیسٹ لینے کیلئے بہترذریعہ نہیں کیونکہ اس کیلئے ان کے پاس افرادی قوت اورتجربہ کی کمی ہے ، اس لئے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت کو برقراررکھنے کیلئے یہ ذمہ داری این ٹی ایس یابلوچستان پبلک سروس کمیشن کودی جائے،لیگل نوٹس کے مطابق 19ویں شرط میں یہ بتایاگیا ہے کہ پروفیشنل ڈگری کی شرط رکھی گئی ہے مگراشتہارمیں ایسے امیدواروں کوبھی اجازت دی گئی ہے جن کے پاس کوئی پروفیشنل ڈگری نہیں یہ پروفیشنل ڈگری یافتہ لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button