
گوادر(یواین اے) روس سے آنے والا بحری جہاز کامیابی کیساتھ گوادر بندرگاہ پر لنگر اندازہوگیاجہاز میں 50000میٹرک ٹن گندم لدی ہوئی ہے یہ 9 جہازوں میں سے پہلا جہاز ہے جو روس سے گندم لیکر گوادر پہنچاہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آٹا کے بحران کے دن ختم ہونے والے ہیں کیونکہ روس نے پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم بھیج دیے ،روس کابحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگرانداز ہوگئی پاکستان میں آٹے کے بحران پر قابو پانے کے دن اب قریب آگئے ہیں کیونکہ روس کی جانب سے بھیجا گیا بحری جہاز گوادر پورٹ پر لنگر انداز ہوچکی ہے یہ پہلا جہاز ہے جو روس سے گندم لیکر گوادر پورٹ پہنچ گیا ہے اس سے قبل گوادر پورٹ سے یوریا کھاد سے بحری بحری جہاز لنگرانداز ہوچکی ہیں۔



