
کوئٹہ(یو این اے )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو غلطیوں کاادراک کرناہوگاورنہ غیر سیاسی عمل سے آنے والے لوگ اپنی نشست جیتنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی کابلوچستان میں اپوزیشن مضبوط ،باپ کوئی پارٹی نہیںتھی میری حکومت گرانے کے بعد راتوں رات باپ پارٹی بنائی گئی اوراب جام کمال کا رحجان پی پی کی طرف ہے ۔بدقسمتی سے خضدار میں سرداراخترمینگل ہمیشہ جمعیت کے ساتھ ہاتھ کر جاتاہے ،ہاری ہوئی نشستیں جمعیت کے حوالے کی جاتی ہے اور جیتی ہوئی نشستیں بی این پی کو دیاجاتاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نواب ثناء اللہ زہری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کا بلوچستان میں مستقبل روشن ہے ،بلدیاتی انتخابات میں بہت سے لوگ تحصیلوں تک محدود ہوگئے پیپلزپارٹی نے لسبیلہ سے لیکر خضدار ،خضدار سے لیکر شہید سکندر آباد،قلات تا مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں پیپلزپارٹی نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ،پاکستان پیپلزپارٹی میں بہت سے الیکٹیبلزآرہے ہیں،میر سلیم کھوسہ ،فائق جمالی سمیت دیگر پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی کی مختلف علاقوں میںمضبوط پوزیشن ہے ،انہوںنے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کیلئے سنجیدہ ہے ،15سے 20نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی امید ہے ،خضدار میں اتحاد جمعیت علماء اسلام کے ساتھ اتحاد ہوں تو پھر دونوں جماعتیں کامیابی حاصل کرسکیںگے ،بدقسمتی سے خضدار میں سرداراخترمینگل ہمیشہ جمعیت کے ساتھ ہاتھ کر جاتاہے ،ہاری ہوئی نشستیں جمعیت کے حوالے کی جاتی ہے ،اسلم بزنجو کے مقابلے میںمیر یونس زہری کھڑے تھے جہاں ان کی پوزیشن کمزورتھی جمعیت علماء اسلام نقصان میں نہ جائیں جیتی ہوئی نشستیں بی این پی کو دیاجاتاہے ،لسبیلہ میںبھی پوزیشن مضبوط ہے ،باپ کوئی پارٹی نہیںتھی میری حکومت گرانے کے بعد راتوں رات باپ پارٹی بنائی گئی جام کمال کی بات چیت جاری ہے ہماری طرف رحجان ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر جمعیت علماء اسلام اس وقت حمایت نہیں کرتی تو کبھی بھی کامیابی حاصل نہ ہوتی جمعیت کے 8ووٹ ،بی این پی کے 2ووٹ تھے وہ کہاں سے پورے کرتے نمبرز،راتوں رات بننے والی جماعت کا نقصان تمام جمہوری قوتوں کو ہوا مولاناحیدری کواندھیرے میںرکھاگیا اور کہاگیاکہ آئندہ وزیراعلیٰ مولاناحیدری ہونگے لیکن ان کی سیٹ بھی کم کردی سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ اس طرح کی غلطیاں نہ کریں ،سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھیں اگر غیر سیاسی لوگ سیاست میں آتے ہیں توپھر کرپشن دوام پکڑتاہے اور کوئی سیاست کو سمجھتاہی نہیں ہے او ر وہ اپنی نشست جیتنے کیلئے ہر قسم کے حربے استعمال کرتے ہیں ۔



