بلوچستانتازہ ترین

کھیتران 9مارچ کو بارکھان کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا

پولیس کی جانب سے سردارعبدالرحمن کھیتران کو بارکھان واقعہ میں گرفتارکیاگیاتھا ۔

کوئٹہ(یو این اے )جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون کے جج جناب بشیر احمدبازئی نے سردارعبدالرحمن کھیتران کوجوڈیشل کرکے جیل بھیجنے اور 9مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ بارکھان کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز کرائم برانچ کی جانب سے بارکھان میں کنویں سے 3لاشوں کی برآمدگی کے واقعہ میں گرفتار صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کو اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ ون کے جج جناب بشیر احمد بازئی کی عدالت میں پیش کیاگیا جس پر عدالت نے سردارعبدالرحمن کھیتران کو جیل بھیجنے اور 9مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹ بارکھان کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔واضح رہے کہ 20فروری کو بلوچستان کے ضلع بارکھان سے لڑکی سمیت3افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھی جس کے بعد مری اتحاد کی جانب سے لاشیں کوئٹہ ریڈزون منتقل کردی گئی اور دھرنا دیاگیا لاشوں کی ڈی این اے لیکر لاہور بھیجوا دیاگیاہے پولیس کی جانب سے سردارعبدالرحمن کھیتران کو بارکھان واقعہ میں گرفتارکیاگیاتھا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button