
اسلام آباد (یو این اے ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے وارنٹ گرفتاری کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بار عدالتی پیشی پر غیرحاضر رہے وہ آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندر پیش نہیں ہوئے عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عمران خان کی درخواست کے مطابق وہ جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کےباعث کچہری پیش نہیں ہوسکے، صاف ظاہر ہورہا ہے کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں اور توشہ خانہ کیس ان کی ترجیحات میں شامل نہیں عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان ضلع کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے، ان کی درخواست قابل قبول نہیں اس لیے مسترد کی جاتی ہے فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں اور ان کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو عدالت پیش کیاجائے عدالت کی جانب سے 7 مارچ کو عمران خان کو عدالتی حاضری یقینی بنانے کی ہدات کی گئی. عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ 7 مارچ تک عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے



