تازہ ترینپاکستان

فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا

گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 3,820 ارب روپے تھے

اسلام آباد (یو این اے )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے رواں سال کا ٹیکس ہدف پورا کرلیا ہے،فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا جب کہ فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر برائے خزانہ اسحق ڈار نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ، ایف بی آر نے فروری 2023ء کا ٹیکس ریونیو ہدف پورا کرلیا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی مدت جس میں سال بہ سال 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر نے مالی سال 23 کی تیسری سہ ماہی کے دوران متاثر کن کارکردگی دکھانا جاری رکھا ہے جو کہ نظرثانی شدہ 7640 ارب روپے کی سالانہ بجٹ ریونیو کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کو ظاہر کرتا ہے انہوں. نے کہا کہ فروری میں 527 ارب 20 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جب کہ فروری 2022 کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر، ایف بی آر نے جاری مالی سال کے پہلے 8 مہینوں میں 4,493 ارب روپے اکٹھے کیے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 3,820 ارب روپے تھے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button