بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ صحافی عبدالواحد کے قتل عدالت نے ملزم کوباعزت بری کردیا

عدالت نے ملزم کوباعزت بری کردیا، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کچہری کے باہر اورریڈزون میں دھرنا

کوئٹہ(یو این اے ) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ 9کی عدالت نے صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل کی ایک ملزم کی حد تک محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کرنے کا حکم دیدیا جس کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کچہری کے باہر اورریڈزون میں دھرنا دیاگیا۔گزشتہ روز بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بہیمانہ طور پر قتل کیے جانے والے صحافی عبدالواحدرئیسانی قتل کیس کے ملزم کو عدالت سے باعزت طور پر بری ہونے کے خلاف صحافیوں اور لواحقین نے کوئٹہ میں احتجاج شروع کردی اور پیر کے روز جوڈیشل 9 کی عدالت میں صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے صحافی قتل کیس میں گرفتار ملزم کو باعزت بری کردیامقتول کے والد عبدالواحد رئیسانی نے بتایا کہ تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود قتل کے ملزم کو باعزت بری کرنا معنی خیز ہے بقول انکے کہ ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید تھی انکے والد عبدا لغفار نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرینگے کیونکہ اس کیس کے دو ملزمان پہلے ہی سرحد پار جاچکے ہیںاور آج رہا ئی پانے والے ملزم کو افغانستان بھیجنے کیلئے راستہ دکھایا گیا ہے جس پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور لواحقین نے سخت تشویش کا اظہار کیا اور کوئٹہ کچہر ی کے سامنے دھرنا دے کر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیادھرنے میں صحافیوں اور لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔صحافی عبدالواحد رئیسانی کو 24 اپریل 2021 میں نامعلوم افراد نے کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر اس وقت گولی مارکر شہید کیا تھاجب وہ روز نامہ آزادی میں کام کرنے کے لیے گھر سے دفتر کی طرف موٹرسائیکل پر جارہا تھایاد رہے کہ بلوچسان میں سال 2000 سے اب تک 44 سے زاہد صحافی مارے جا چکے ہیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشن کامران اسد، وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوارڈینیٹر بابر یوسف زئی کی جانب سے صحافیوں سے مذاکرات کئے گئے کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید نے صحافی برادری کے تحفظات ان کے سامنے رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button