بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے لوگوں نے کافی مشکلات دیکھی ہیں

سیاسی رہنماوں کو تکلیف دینے کے لئے دور دراز علاقوں میں کیسز بنائے جارہے ہیں،شہباز گل

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹرشہباز گل نے کہاہے کہ سیاسی رہنماوں کو تکلیف دینے کے لئے دور دراز علاقوں میں کیسز بنائے جارہے ہیں منشا کے فیصلے نہ آنے پر مریم صفدر ججوں پر تنقید کرتی ہیں ڈکلیر کر دیں کہ نواز شریف کنگ اور مریم شہزادی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام، عدلیہ اور وکلا کا شکریہ ادا کرتا ہوںدلیری اور انسانیت سکھنی ہے تو پنجابیوں کو بلوچستان کے لوگوں سے سیکھنی چاہیے، بلوچستان کے لوگوں نے کافی مشکلات دیکھی ہیں،انہوں نے کہاکہ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب سے دو گھیرے رشتے ہیںامجد شعیب بیادر افواجِ کے جنرل رہے ہیںامجد شعیب بھی بھارت سے ہجرت کرکے پاکستان آئے ہیں، ہماری آبائواجداد اس لیے ہجرت کر کے نہیں کہ ہمیں غدار اور باغی کہا جائے، جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عمران خان آئینی مطالبہ کر رہے ہیں، خواجہ آصف خود کہہ رہے ہیں ملک دیوالیہ ہوچکاہے سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک دیوالیہ ہوا ہے،عوام کو ووٹ کا حق دینا چاہیے، عمران خان نے ائینی طریقے سے اپنی حکومتیں ختم کی اسد عمر بطور وزیر اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتے تھے، اسد عمر کو جیل میں سہولیات دی جائیں، جیل بھرو ایک سیاسی تحریک ہے، مریم نواز دو ججز کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیںمریم نواز کو کس نے حق دیا کے ججز پر تنقید کریں عمران خان سے دانستہ طور پر نکلے گئے الفاظ پر ایکشن ہوامریم نواز اگر بادشاہ کی ںیٹی ہیں تو بتایا جائے،مریم نواز کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور تقایر پر پابندی عائد کرنی چاہیے ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،دونوں ججز کے پاس میرے خلاف بھی کیسز ہیںتنقید کا نشانہ بننے والے دونوں ججز کے فیصلے بولتے ہیںجام پور میں ہمارے لیڈروں کے گھروں کو آگ لگائی گئی گزشتہ روز ہونے والے انتخابی نتائج کے بعد باجی مریم کو دنگل پئی ہوئی ہے90 دن میں الیکشن کرانے چاہیے،شہباز گِل نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں نوجوانوں، خواتین اور وکلا کو ٹکٹ دینے چاہیے،ملکی سیاست میں جاگیردارانہ نظام ختم کرنے کی ضرورت ہے،ججز کے فیصلے سے اختلاف ہوسکتا ہے، ججز پر تنقید نہیں جی جاسکتی کسی جج سے شکایت ہو تو اس کا باقاعدہ طریقہ کار ہے، شہبا گلِ نے کہاکہ ہم نے اربوں روپے ک منصوبے بلوچستان کو دئیے عمران خان نے بلوچستان کو بہت توجہ دی۔پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے کہاکہ قانون میں موجود میں ایک واقعہ کا مقدمہ ایک جگہ ہی درج کیا جائے خوف پھیلانے کے لیے بلوچستان میں مقدمات قائم کئے جاتے ہیںبلوچستان کی عدلیہ نے بغیر دبا ئوکے فیصلہ دیا ہے اعظم سواتی کو بھی بلوچستان کی عدلیہ سے ریلیف ملاشہباز گِل کے خلاف بھی درج مقدمہ ختم کردیا گیا ہے پی ٹی آئی قانون اور آئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے پی ٹی آئی عدلیہ سے ساتھ ہے ن لیگ عدلیہ پر دبا ئوڈال رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button