بلوچستانتازہ ترین

ہرنائی حملہ آوروں نے کوئلے کی 12 کانوں کو بھی آگ لگائی

ہرنائی /کوئٹہ(یواین اے)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد نے چار کان کنوں کو قتل کرنے کے بعد کوئلے کی 12 کانوں اور مشینری کو آگ لگا دی۔ واقعے میں ایک مزدور زخمی بھی ہوا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی مجید جوگیزئی نے بتایا کہ ہرنائی سے تقریبا 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع خوست کی کانوں پر رات کے وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے مزدوروں کو نشانہ بنایا۔حملے میں 4کانکن نورخان ،عبدالحنان،سید حنان ،عبدالرحمن جبکہ 3کانکن شیرزمان،سید اکرم،بازمحمد زخمی ہوگئے ہیں،جس کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دو کان کنوں کے اغوا کی بھی اطلاع ملی تھی تاہم وہ خوفزدہ ہو کر چھپ گئے تھے۔مجید جوگیزئی کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں سے دو کا تعلق خیبرپختونخوا جبکہ دو کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کیمپ سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے کوئلے کی 12 کانوں اور باہر موجود مشینری کو بھی آگ لگائی اور اس کے بعد قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے۔وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے مزدوروں کے قتل کی مذمت کی ہے اور انتظامیہ کو کول مائنز ایریاز کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے،ضلعی انتظامیہ وفورسز جائے موقع پر پہنچ گرلاشوں اور زخمیوں کو خوست ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا جبکہ میتوں جس میں دو کاتعلق کے پی کے سوات اور دو کاقلعہ سیف مسلم باغ سے بتایاگیا ہے انکے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button