بلوچستانتازہ ترین

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کی بارکھان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

بارکھان/ کوئٹہ/ اسلام آباد(یو این اے)بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔لیویز کنٹرول روم بارکھان کے کانسٹیبل حبیب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی بارکھان نجیب پندرانی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکا خیز مواد آئی ای ڈی کے ذریعے موٹرسائیکل پر نصب کیا گیا تھا جس پر 2 افراد سوار تھے عبداللہ کھوسہ کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں کو رکھنی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاادھر یواین اے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارِکیاصدر مملکت نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیا اور شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا کی۔صدر مملکت نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت نے دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی ادھر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی اور آئی جی پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس اور اہل خانہ سے ہمدردی اظہار کیا۔وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سزا سے بچ نہیں سکیں گے،ناحق خون بہانے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کی ہیپی پی پی چیئرمین نے رکھنی بازار میں پیش آنے والے قابلِ مذمت واقعے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والوں کی بیخ کنی کے لیے پرعزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا قوم نہیں ہوتی وہ انسانوں کی شکل میں سفاک درندے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے یواین ایکیمطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم لوگوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے بدامنی پیدا کر رہے ہیں، ملک دشمن عناصر کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف مزید مثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔میر عبدالقدوس بزنجو نے محکمہ داخلہ اور پولیس کو دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں سیکیورٹی پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور دیرپا امن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت دی کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button