
کوئٹہ(یو این اے )سابق صوبائی وزیر رکن بلوچستان اسمبلی میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ مکران کے بعد آواران کے لوگ بھی وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں غریب لوگوں کی خون پسینے کی کمائی کا 90فیصد بھتہ مافیاز کے جیبوں میں چلی جاتی ہے ان خیالات کااظہار میر ظہو بلیدی نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ مکران کے بعد اب آواران کے لوگ بھی وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو اور اس کے حواریوں کے بارڈر کاروبار میں بھتہ خوری پر سراپا احتجاج ہیں غریب کاروباری لوگوں کی خون پسینے کی کمائی کا 90فیصد بھتہ مافیا کے جیبوں میں چلی جاتی ہے بھتہ خور ہوش کے ناخن لیں ورنہ عوامی غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے



