
کوئٹہ(یو این اے )وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصر اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ماہل بلوچ کی رہائی کیلئے لواحقین کی طرف سے گورنر ہائوس کے سامنے دیئے گئے گھرنے پر پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کا اشارہ دینا غیر جمہوری عمل ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ ماہل بلوچ کی با عزت رہائی کیلئے ان کے لواحقین کے طرف سے گورنر ہائوس کے سامنے دیئے گئے دھرنے پر پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال کی کوشش اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی طرف سے طاقت کی استعمال کا شارہ دینا غیر جمہوری عمل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچستان حکومت پر امن دھرنے پر طاقت کا استعمال سے گریز کریں۔



