تازہ ترینپاکستان

افغانستان میں پھنسے 500 پاکستانی وطن واپس آئے

افغانستان میں پھنسے 500 پاکستانی وطن واپس 900 افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس جانے کی اجازت دی گئی

خیبر(یو این اے )پاکستانی اور افغان حکام دونوں اطراف کی سرحد کو جزوی طور پر پیدل چلنے والوں کے لیے کھولنے پر رضامند ہوگئے جس کے بعد جمعہ کی دوپہر سیکڑوں پریشان حال افغانوں کا طورخم سرحد پر ہجوم دیکھنے میں آیا یو این اے کی رپورٹ کے مطابق طورخم سرحد پر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے سرحدی علاقے میں ہوئے مذاکرات کے دوران دو طرفہ تجارت کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک کی بارڈر کوآرڈینیشن کمیٹی کے سیکیورٹی عہدیداروں کے درمیان بند کمرہ اجلاس ہواسرحد کھلنے کے بعد افغانستان میں پھنسے 500 پاکستانی وطن واپس آئے جبکہ درست سفری دستاویزات کے حامل 900 افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس جانے کی اجازت دی گئی کمانڈنٹ خیبر رائفل کرنل نعمان الحق نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جس میں لیفٹیننٹ کرنل بلال، لیفٹیننٹ کرنل مجتبی نصیر اور میجر کامران شامل تھے جبکہ افغان وفد عطا اللہ، قاری یوسف، کمانڈ قاری حنظلہ، قاری ثابت اور 5 دیگر افراد پر مشتمل تھا 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران سرحدی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور دونوں فریقین نے دونوں ممالک میں پھنسے ہوئے شہریوں کو ان کے وطن واپس جانے کے لیے سرحد جزوی طور پر پیدل چلنے والوں کے لیے کھولنے پر اتفاق کیا بیمار افغان شہریوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے اور علاج کے لیے پاکستان آنے والے افغان شہریوں کی صحت کی جانچ کے لیے دوستی ہسپتال دوبارہ کھولنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاہم حکام دو طرفہ تجارت کو بحال کرنے کے لیے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے، تجارتی سامان سے لدے سیکٹروں ٹرکس طور خم جانے والی سڑک کنارے قطار میں لگے ہوئے ہیں۔ذرائع نے یو این اے کو بتایا کہ افغان وفد نے افغانستان سے اشیا لانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے معاون افغان کلینرز کے لیے ویزے کے استثنی پر اصرار کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button