تازہ ترینپاکستان

اسلام آباد کی بینکنگ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس

پمز یا پولی کلینک اسپتال سے طبی معائنہ کروانے کیلئے ایف آئی اے نے بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(یو این اے )اسلام آباد کی بینکنگ عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو اٹھائیس فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے اسلام آباد کی بینکنگ عدالت میں آج بروز ہفتہ 25 فروری کو عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکس چینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی بینکنگ عدالت کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی آج ہونے والی سماعت میں عمران خان کی قانونی ٹیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں جمع کروائی اس موقع پر عدالت کے روبرو ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ہائی کورٹ کے حکم کی کاپی ملنے پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرتے ہوئے ہائیکورٹ احکامات کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا یو این اے کے مطابق ادھر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا طبی معائنہ کروانے کے لیے بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کر دی بینکنگ کورٹ میں دائر درخواست میں ایف آئی اے نے عمران خان کا پولی کلینک یا پمز ہسپتال اسلام آباد سے طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرنے کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہے، عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں اور عدالت پیش نہیں ہورہے۔درخواست میں دعوی کیا گیا کہ عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے، ان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسر ہسپتال کی جمع کروا رہے ہیں، شوکت خانم ہسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے ایف آئی اے کی درخواست میں عمران خان کا طبی معائنہ پمز یا پولی کلینک اسپتال سے کروانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان اداروں کی رپورٹس کو زیرغور لایا جا سکتا ہے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور ان کی طبی رپورٹس عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاجائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button