بلوچستانتازہ ترین

حب بلوچستان :چوری کی موٹر سائیکلیں فروخت کرنے والی لڑکی گرفتار

خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزمہ کو گرفتار کیا گیا

حب/کراچی (یو این اے)ایس ایچ او اتحاد ٹان سب انسپکٹر غلام رسول ارباب کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ملزمہ کو گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت ثمرین عرف مشا کے نام سے کی گئی ملزمہ لڑکے کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی جب کہ اس کے قبضے سے ملنے والی مسروقہ موٹر سائیکل درخشاں کے علاقے سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ بھی درج ہے ۔ملزمہ کے گروہ میں ایک اور لڑکی کے علاوہ 3 سے 4 لڑکے ہیں جو موٹرسائیکلیں چوری کرنے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button