بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن

کیچ ،فورسز کا سرچ آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ،کالعدم تنظیم کے 8کارندے ہلاک

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے ضلع کیچ میںسیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن فائرنگ کے تبادلے میںکالعدم تنظیم کے 8کارندے ہلاک ہوگئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ کے سب تحصیل مند کے علاقے موکندراور دوکو میں سیکورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کے درمیان جھڑپ میںکالعدم تنظیم کے8کارندے ہلاک ہوگئے ہیں بعدازاں لاشوں کو ایف سی ہیڈکوارٹرمنتقل کرنے کے بعد لیویز کے حوالے کرکے تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیاواضح رہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے موکندراور دوکوب میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا گیا اس دوران کالعدم تنظیم کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button