بلوچستانتازہ ترین

محکمہ خزانہ نے ملازمین سے کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کردیا

بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ خزانہ نے اکائونٹنٹ جنرل اورتمام اضلاع کے خزانہ آفیسران کو کٹوتی ہونے والی رقم دوبارہ جمع کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

کوئٹہ(یو این اے )ترکی زلزلہ متاثرین کیلئے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی ،بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ خزانہ نے اکائونٹنٹ جنرل اورتمام اضلاع کے خزانہ آفیسران کو کٹوتی ہونے والی رقم دوبارہ جمع کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کے ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلئے تنخواہوں سے کٹوتی کے فیصلے کو کالعدم قراردیاگیاہے لہٰذاء اکانٹنٹ جنرل بلوچستان اور تمام ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرز صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی رقم فوری طور پر واپس جمع کرنے کرائی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button