بلوچستانتازہ ترین

سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود گرفتاری دی ، وزیر داخلہ بلوچستان

اگر خان محمد مری مجھ سے رابطہ کرے تو اسے سکیورٹی دیں گے ،میرضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(یو این اے )وزیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود گرفتاری دی ہے ، گرفتاری سے پہلے وزیراعلی سے مشورہ بھی کیا ہوگاان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میر ضیاء اللہ لانگونے کہا کہ رات کو کوئٹہ میں اور صبح سردار کھیتران کے گائوں پر چھاپا مارا گیا ،گرفتاری کے لیے کسی نے تحریری طور پر درخواست نہیں دی تھی۔انہوں نے کہا کہ اگر خاتون کا شوہر خان محمد مری مجھ سے رابطہ کرے تو اسے سکیورٹی دیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button