
کوہلو(یواین اے)سردرزادہ انعام کھیتران نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغوی خاندان کو پولیس جوڈیشل مجسٹریٹ بارکھان کی عدالت میں پیش کرکے سردار عبدالرحمان کھیتران کی ہدایت پر مغوی خاندان سے میرے خلاف بیان دلوانا چاہ رہے ہیں۔سردرزادہ انعام کھیتران نے کہا ہے کہ میرے ولد سردار عبدالرحمان کھیتران کو سیئو ہاوس میں رکھا گیا جہاں انہیں موبائل تک کی سہولیات بھی میسر ہے اور وہ وزیر اعلی چیف سیکریٹری سمیت تمام افراد سے رابطے میں ہے۔پولیس مغوی خاندان پر تشدد کر رہی ہے تاکہ وہ میرے خلاف عدالت میں بیان دے تمام پاکستانی اِس معاملہ پر یکجا ہو۔



