
کوئٹہ(یو این اے ) بارکھان میں واقعہ میں بازیاب کروائی گئی خاتون گراں ناز کے شوہر خان محمد مری نے الزام لگایا ہے کہ دھرنے میںموجود دومیتیں میرے بیٹوںکی ہے جو صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران نے قتل کیاہے سردار عبدالرحمان کھیتران جھوٹے کیس میں اپنے بیٹے انعام شاہ کے خلاف گواہی دلواناچاہتا تھا،اہلیہ اور بچوں کی باحفاظت بازیابی پر مری قبیلے سمیت دیگر اقوام اور تعاون کرنے والوں کا شکر گزار ہوں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بارکھان واقعہ کے خلاف مری قبیلے کی جانب سے میتیں رکھ کر تیسرے دن کوئٹہ میں جاری دھرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔گراں ناز کے شوہر خان محمد مری نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں سردارعبدالرحمان کھیتران کا ملازم تھا اور اس واقعے کے پیچھے سردار عبدالرحمان کھیتران ہے۔خان محمد مری نے کہا کہ میرے بچے سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں تھے، عبدالرحمان کھیتران مجھ سے جھوٹے کیس میں اپنے بیٹے انعام شاہ کے خلاف گواہی دلواناچاہتا تھا۔خان محمد مری کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان کھیتران کی کوئٹہ ،لاہور،بارکھان سمیت مختلف علاقوںنجی جیلیں ہیں، ان میں بچے،خواتین اور بزرگ قید ہیں، میں اس کی نجی جیل سے فرار ہوا تھا، میرے بیٹوں کو عبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے، ایک لاش میرے بیٹے محمد نواز اور دوسری عبدالقادرکی ہے۔خان محمد مری نے یہ بھی کہا کہ اطلاع ہے کہ لیویز نے میری فیملی کو برآمد کرایا ہے، لڑکی کی لاش کاچہرہ قابل شناخت نہیں تھا، وہ بھی کسی کی بہن بیٹی تو تھی۔انہوں نے کہاکہ ایک طویل عرصے سے اپنے بچوںکی بازیابی کی کوشش کررہاتھا مگر میری کوئی شنوئی نہیںہوئی میں مری قبائل ،مری اتحاد ودیگر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میںمیرا ساتھ دیاہے ۔دھرنے میںموجود دو میتوں کی شناخت میرے بیٹے محمدنواز اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ میرے دونوں بیٹوں کو سردارعبدالرحمن کھیتران نے قتل کیاہے ،سردارعبدالرحمن کھیتران اپنے صاحبزادے انعام شاہ کھیتران کے خلاف جھوٹی گواہی دینے کیلئے دبائو ڈال رہ تھے انکار پر مجھے نجی جیل میںرکھاگیاجہاں سے میں فرار ہونے میںکامیاب ہوگیاجب تک میرے بیٹوں کے قاتل کوگرفتارکرکے مجھے انصاف نہیں ملتا اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔



