بلوچستانتازہ ترین

پولیس نے 3دن بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی

،ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولین کی آنکھوں پر پٹیاں اور دونوں ہاتھ پیچھے سے باندھے ہوئے کے علاوہ تشدد کے نشانات اور گولیاں لگی ہے۔

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ پولیس نے خاتون سمیت3افراد کے قتل کے الزام میں صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات سردارعبدالرحمن کھیتران کو حراست میں لے لیاہے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ پولیس نے بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشوں کی برآمدگی کے بعد قتل کے الزام میں صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کوکوئٹہ سے حراست میںلے لیاگیاہے مزیدکاروائی پولیس کررہی ہے ۔پولیس نے بلوچستان کے وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران کو حراست میں لینے کی تصدیق کر دی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران کو بارکھان میں 3 افراد کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران پر گراں ناز مری اور ان کے بیٹوں کو یرغمال بنانے اور قتل کرنے کا الزام ہے۔سردار عبدالرحمان کھیتران نے خود پر لگے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی جبکہ سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے گراں ناز مری کے بچوں کی مبینہ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں سردار عبدالرحمان کھیتران کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کے دو بیٹوں کی لاشیں ملیں، چند روز قبل سوشل میڈیا پر خاتون کی قرآن پاک ہاتھ میں لیے نجی جیل سے رہائی کی دہائیاں دیتی ہوئی ویڈیو سامنے آئی تھی۔یاد رہے کہ بارکھان سے خاتون گراں ناز سمیت 3افراد کی لاشوں کی برآمدگی پرپولیس نے 3دن بعد نامعلوم الاسم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ،ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتولین کی آنکھوں پر پٹیاں اور دونوں ہاتھ پیچھے سے باندھے ہوئے کے علاوہ تشدد کے نشانات اور گولیاں لگی ہے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button