
کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے اعلان کیاہے کہ اگر صوبائی وزیر سردارعبدالرحمن کھیتران کو وزارت سے نہ ہٹایاگیا تووزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائیںگے ،سانحہ بارکھان کے شفاف تحقیقات کیلئے لازم ہے کہ سردارعبدالرحمن کھیتران کو وزارت سے برطرف کیاجائے دھرنے کے مقام پر پڑی لاشیں خان محمد کے اہل خانہ کی نہیں بلکہ ریاست پاکستان کے آئین اور قانون کی لاشیں ہیںیہ انسانیت لاشیں ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واجہ جہانزیب بلوچ نے کہاکہ سانحہ بارکھان کے شفاف تحقیقات کیلئے لازم ہے کہ سردارعبدالرحمن کھیتران کو وزارت سے برطرف کیاجائے سرداراخترجان مینگل کاپیغام ہے کہ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزارت سے سردارکھیتران کو برطرف نہیں کیا تو پھر اتحادیوں کے ساتھ مل کروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلائیںگے ،انہوں نے کہاکہ دھرنے کے مقام پر پڑی لاشیں خان محمد کے اہل خانہ کی نہیں بلکہ ریاست پاکستان کے آئین اور قانون کی لاشیں ہیںیہ انسانیت لاشیں ہیں اگر ہم سب اس بار بھی بے گناہوں کوانصاف فراہم نہیںکیاجاسکا اور مجرموں کو سزا نہ دلائی گئی اور دیگر مغویوں کو بازیاب نہیں کراسکے تو پھر ریاست سمیت ہم سب کو انسان کہلانے کا کوئی حق نہیں آج دھرنے میںماہل بلوچ کے لواحقین بھی بیٹھے ہیں جو انصاف کے منتظر ہیں وہ انصاف جو ناپید ہے آئین وقانون جو صرف اس وقت حرکت میں آتا ہے جو اختیار داروں کی ضرورت ہوں۔ماہل بلوچ کو بازیاب کرایاجائے ۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



