بلوچستانتازہ ترین

ترکی کی امداد کے نام پر تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل خلاف قانون ہے:بلوچستان ہائی کورٹ

بلوچستان ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمین سے امداد کے نام پر تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل کو کالعدم قراردیدیا

کوئٹہ(یواین اے)بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس جناب جسٹس گل حسن ترین پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے سرکاری ملازمین سے ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کے نام پر تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل کو کالعدم قراردیدیا۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے ترکی کی امداد کے نام پر تنخواہوں کی کٹوتی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔درخواست گزاروں کے وکیل علی احمد کاکڑ ایڈوکیٹ نے موقف ختیارکیاکہ ترکی کی امداد کے نام پر تنخواہوں کی کٹوتی کے عمل خلاف قانون ہے ۔ قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا ہے کہ کسی کے اجازت کے بغیر تنخواہ سے کٹوتی کی جائے۔عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے انکی اجازت کے بغیر تنخواہوں کی کٹوتی خلاف قانون اور اختیارات سے تجاوز ہے۔عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمین سے انکی اجازت کے بغیر تنخواہوں کی کٹوتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔اس لئے صوبائی حکومت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button