
کوئٹہ(یو این اے )بارکھان میں کنویں سے خاتون سمیت3افراد کی لاشوں کا معاملہ ،لواحقین مری اتحاد نے میتوں کے ہمراہ ریڈزون ٹی این ٹی چوک پر دھرنادیدیا اور مطالبہ کیاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے معاملے کااز خودنوٹس لیکر انصاف فراہم کیاجائے ،صوبائی حکومت کی ملزمان کو پشت پناہی حاصل ہے اس لئے ہمیں ان پر اعتماد نہیں ہے ۔گزشتہ روزشب بلوچستان کے ضلع بارکھان میں کنویں سے خاتون سمیت3افرادکی لاشیں برآمد ہوئی تھی جس کے بعد آل پاکستان مری اتحاداور لواحقین کی جانب سے لاشیں کوئٹہ منتقل کردی گئی اور کوئٹہ کے ریڈزون ٹی این ٹی چوک پر دھرنا دیدیاگیاہے اس موقع پر میرجہانگیر خان مری ودیگر نے الزام عائد کیاکہ سردارعبدالرحمن کھیتران کے قید میں8افراد تھے جن میں خاتون اور 2افراد کو قتل کردیا جبکہ 5اب بھی ان کے نجی قید میں ہے ،آل پاکستان مری اتحادکی جانب سے دھرنا اس وقت تک جاری رہے گاجب تک ہمیں انصاف نہیںملے گا، انہوںنے کہاکہ 8افراد 4سال 6ماہ تک جیل میں بند رہے ،انہوں نے کہاکہ مقتولین کے چہروں پر تیزاب پھینکا گیاہے ،لاشیں تشدد کانشانہ بنائی گئی ہے یہ مظالم آج کے نہیں پہلے بھی اس کا سلسلہ جاری رہا۔انہوں نے کہاکہ سردار عبدالرحمن کھیتران پر پہلے بھی قتل کے ایف آئی آر درج ہوئے ہیں لیکن ان کے خلاف اب تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان زندہ 5افراد کو بازیاب کرانے میں اپنا کرداراداکرے ۔بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔



