بلوچستانتازہ ترین

جبری گمشدگی بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے

بلوچستان میں خواتین کو اٹھانے سے منفی سیاسی رحجانات اور نوجوانوں میں بغاوت پروان چڑھ سکتاہے ،نیشنل پارٹی


کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے سینیٹر میر طاہر بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان میں خواتین کو اٹھانے سے منفی سیاسی رحجانات اور نوجوانوں میں بغاوت پروان چڑھ سکتاہے ،74سالوں سے بلوچستان کے بارے میں ہم صرف میٹھی میٹھی باتیں سنتے آرہے ہیں جب کبھی بھی ہم بلوچستان میں ہونے والے ظلم اور بے انصافی کے خلاف بات کرتے ہیں تو ملک کے حکمران بے پروہ ہوجاتے ہیں ،کانوں میں تیل ڈالتے ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان بالامیں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔سینیٹرطاہر بزنجو نے کہاکہ 74سالوں سے بلوچستان کے بارے میں ہم صرف میٹھی میٹھی باتیں سنتے آرہے ہیں جب کبھی بھی ہم بلوچستان میں ہونے والے ظلم اور بے انصافی کے خلاف بات کرتے ہیں تو ملک کے حکمران بے پروہ ہوجاتے ہیں ،کانوں میں تیل ڈالتے ہیں ،جمعہ کو ایوان میں بلوچ خاتون رشیدہ زہری کا ذکر کیاتھا کہ کس طرح فورسز نے رشیدہ اور ان کے شوہر کو اٹھایااب ایک خبر آئی ہے کہ ایک اور بلوچ خاتون ماہل بلوچ کو فورسز نے اٹھایا انہوں نے کہاکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیاہے کہ ماہل بلوچ کوکوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں واقع ایک پارک کے قریب سے اٹھایاہے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ برآمدہوا لیکن دوسری طرف باخبر صحافی بتاتے ہیں اہل خانہ کہتی ہے کہ ان کو کسی پارک سے نہیں اٹھایا گیا بلکہ سیٹلائٹ ٹائون اور ان کو ان کے گھر سے اٹھایاگیا دو کمسن بچوں کے سامنے تشدد کانشانہ بنایاگیا ہم سب کو ایک بات ذہین نشین کرناچاہیے کہ اس قسم کے کارروائی سے بلوچستان میں اگر کوئی چیز فروغ حاصل کرسکتی ہے تو وہ صرف اور صرف منفی سیاسی رحجانات ،نوجوانوں میں بغاوت کے جذبات ہوسکتے ہیں ،ذمہ داران سے مطالبہ ہے کہ جبری گمشدگی بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کو سنجیدگی سے ایڈریس کیاجائے اگر ماہل بلوچ قصور وار ہے ان کے خلاف مقدمات درج کرے قانون کے مطابق سزا دی اگر بے جرم ہے توانہیں باعزت بری کیاجائے ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button