
کوئٹہ۔نواب اکبر خان بگٹی شہید کے فرزند نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہاکہ جبری طورپر گمشدگی اتنا پرانا حربہ ہے کہ اس پر اب رونا بھی نہیں آتا ہنسی توچھوڑ دے اب تو یہ حال ہے کہ خواتین اور بچوں سے بھی خوف ہے کہ خودکش بمبار ہے بلوچ قوم گزشتہ75سالوں سے اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں پہلے بلوچ مردوں اب تو خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ وہ بلوچ جو ریاستی پالیسی سے اتفاق نہیں کرتا وہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتاہے چاہے وہ چھوٹا بچہ ہو خاتون ہو یا 90سال کا بوڑھا اس پر کالعدم تنظیموں کا ٹپہ لگادیاجاتاہے کراچی میں جو کچھ ہوا ایسی صورتحال تھی جیسی کسی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہر وہ شخص جو اس وقت حکومت چاہے مرکزی ہو یا صوبائی حکومت کا حصہ ہوں یا میرے قریبی ہوںان کے دور حکومت میں بلوچوں کے ساتھ جو ظلم ہورہاہے ان میں بلوچیت باقی نہیں رہا یہ صرف مال بٹورنے آئے ہیں



