
کوئٹہ(یو این اے )ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان میں بڑے پیمانے پر بے قاعیدگیوں کا انکشاف ہواہے جس میں 2021-22ء کے دوران ٹین بلین ٹری منصوبے کے والڈ لائف کمپوننٹ میں 41 کروڑ، 60 لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ٹین بلین ٹری بلوچستان منصوبے کے والڈ لاف کمپوننٹ سے متعلق 2021-22 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان میں بڑے پیمانے پر بے قاعیدگیوں کا انکشاف ہواہے 2021-22 کے دوران ٹین بلین ٹری منصوبے کے والڈ لاف کمپوننٹ میں 41 کروڑ، 60 لاکھ روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں سامنے آئیںوائلڈ لائف کی جانب سے من پسند کمپنیوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 9 کروڑ 29 لاکھ روپے کے ٹھیکے دیئے گئے ہیںجانچ پڑتال کے بغیر بلاجواز ٹھیکیداروں کو 9 کروڑ 79 لاکھ روپے جاری کئے گئے، تعمیراتی کام مکمل ہونے سے پہلے ہی مختلف کمپنیز کو 8 کروڑ 91 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے جعلی بلوں پر ٹھیکیداروں کو 95 لاکھ روپے جاری کردیئے گئے آڈٹ رپورٹ کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمیونٹی بریڈنگ فارمز کے نام پر 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے، تکنیکی منظوری کے بغیر 2 کروڑ 73 روپے غیر مجاز افسران کو جاری کئے گئے، اختیارات نہ ہونے باوجود غیر مجاز افسران نے ٹینڈر منظور کئے، قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے نام پر 2 کروڑ روپے جاری کئے گئے، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ٹھیکیداروں سے 54 لاکھ روپے ٹیکسز کی مد میں وصول نہیں کئے گئے2021-22 کے دوران پیٹرول کی مد میں 47 لاکھ روپے خرچ ہوئے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔



