بلوچستانپاکستان

عمران خان کا حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ

عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے

چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا لاہور (یو این اے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے کل لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری نے بھی سابق وزیراعظم کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کی تصدیق کی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کی سکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دے دی ہے، درخواست موقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے، ایڈمنسٹریٹو جج کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد عمران خان ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button