
انقرہ(یو این اے )ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے 261 گھنٹے ملبے تلے دبے رہنے والے شخص مصطفی آوچی نے اپنے بھائی کو ملبے سے نکلنے کے بعد پہلی مرتبہ فون کال کی او گھر والوں کی خیریت دریافت کی۔ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے بعد سے اب بھی کئی افراد اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں ۔ عمارتوں کے ملبے کا ڈھیر ہے اور اس میں پیاروں کی تلاش بھی ایک بہت بڑا مرحلہ ہے۔ زندہ بچ جانے والوں کی اب بہت ہی مدہم سے امیدیں باقی ہیں۔ جن کے اپنے نہیں مل رہے ان کے لئے یہ مدہم امید ہی انکی زندگی ہے۔ترکیہ ایم ایف سے مذاکرات میں موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو 2 فیصد تک محدود اورمہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ پالیسی ریٹ بڑھانے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں بتدریج اضافے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی سطح پر توانائی شعبے سمیت دیگر اصلاحات پر عمل درآمد کی گارنٹی دی ۔ فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ اگلے چند روز میں ہوگا چار ہفتے بعد قرض قسط کی منظوری دے گا۔پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ قرض پروگرام جون 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔ اگلے مالی سال نیا قرض پروگرام لینے کیلئے نئی درخواست دینا پڑے گی۔



