بلوچستانتازہ ترین

گوادرمیں ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

ایرانی اسمگل شدہ پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ، مکران بھر میں کاروبار ٹھپ،

گوادر (یواین اے)ایرانی اسمگل شدہ پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ، مکران بھر میں کاروبار ٹھپ، ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی پاکستانی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی اسمگلنگ شدہ پٹرول کے قیمتوں میں اضافے سے مکران بھر میں کاروبار ٹھپ، ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ہوگئی ،ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو سخت مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق مکران سمیت گوادر،ضلع بھر میں اسمگل شدہ ایرانی پٹرول کی نرخ مختص کرنے والے مخصوص مافیا کے ہاتھوں عام عوام یرغمال ہے پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول فی لیٹر 250 میں دستیابی سے عام عوام پریشان، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔گوادر ضلع بھر میں پاکستانی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور شہر میں دستیاب 150 روپے فی لیٹر کا ایرانی پیٹرول بھی 250 روپے فی لیٹر میں فروخت ہونے لگی ہے جبکہ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردا ادا کر رہی ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button