
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفر ایکسپریس میں دھماکا، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی ہوگئے چیچہ وطنی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس میں دھماکا ہوا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکے سے ایک خاتون جاں بحق اور 4 مسافر زخمی ہوگئے۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہیکہ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا، واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہیکہ سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہیکہ جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس میں دھماکاسلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ، دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت کرلی گئی ہے، خاتون بہاولپور کی رہائشی تھی



