تازہ تریندنیا

این ڈی ایم اے نے 20 رکنی میڈیکل امدادی سامان دمشق پہنچ گئی

امدادی ٹیموں میں پمز سے 10 ڈاکٹرز جبکہ سی ڈی اے کی 10 رکنی ریسکیو ٹیم شامل ہے

اسلام آباد .وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نے شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے 20 رکنی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سامان کے ساتھ دمشق پہنچ گئی ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شام کیلئے بھیجی گئی امدادی ٹیموں میں پمز سے 10 ڈاکٹرز جبکہ سی ڈی اے کی 10 رکنی ریسکیو ٹیم شامل ہے ۔ اس کے علاوہ سردیوں کے131 فیملی خیمے اور 3 ہزار966 کلوگرام ادویات پر مشتمل امدادی کھیپ بھی پہنچ گئی ہیں شام کے لیے ٹیموں کو وفاقی وزیر سیفران طلحہ محمود اور معاون خصوصی حامد حمید نے رخصت کیا تھا۔ ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں پی آئی اے کے خصوصی طیارے بوئنگ 777 کے ذریعے دمشق پہنچا دی گءی۔ریسکیو ٹیم شام کے متاثرہ علاقوں میں اربن سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لے گی

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button