
کوئٹہ(یواین اے)لسبیلہ مسافر بس سانحہ : تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ صوبائی وزیر داخلہ وپی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو کے مطابق اپنی ماوں بہنوں اور بچوں کو آئے روز یوں حادثات میں جلتا ہوا نہیں دیکھ سکتے حادثے میں جو بھی ملوث ہوا اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے،اس سلسلے میں سانحہ حب بس حادثے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاہے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مقصد محرکات کو سامنے لانا ہے بس حادثے کی تحقیقات میں کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں ہوگی ،انہوں نے کہاکہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ انصاف انکی دہلیز پر پہنچے گاواقعے میں جاں بحق افراد کا لہو ہم پر قرض ہے انصاف کے تقاضے پورے کرکے یہ قرض اتارا جائے گاتحقیقات میں کوئی بھی شخص خود کو قانون سے بالاتر ہونے کا تصور بھی نہ کرئے۔واضح رہے کہ سانحہ حب بس حادثے میں 40افراد جاں بحق ہوئے تھے۔



