بلوچستانتازہ ترین

ریکوڈک سے صوبے کو سالانہ 300 ارب روپے ملیں گے

بلوچستان کے ضلع چاغی جہاں ریکوڈک واقع ہے وہاں پینے کے پانی اور دیگر ترقیاتی کام کروائے جاسکتے ہیں

کوئٹہ(یو این اے)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 2028میں ریکوڈ ک سے پیداوار شروع ہوتے ہی صوبے کو سالانہ 3سو ارب روپے ملیں گے بلوچستان کے علاقے ریکوڈک میں معدنی وسائل کی کان کنی کیلئے صوبائی حکومت کو تین ملین (30 لاکھ) ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی گئی ۔صوبائی حکومت کو تین ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی حکومت اور کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدے کیتحت بلوچستان کے علاقے ریکوڈک میں معدنی وسائل کی کان کنی کیلئے کی گئی ہے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ 2028 میں ریکوڈک سے پیداوار شروع ہوتے ہی صوبے کو سالانہ 300 ارب روپے ملیں گے ۔ریکوڈک منصوبے کی حوالیسے بیرک گولڈ کی جانب سے نئی شراکت داری کی فریم ورک کے تحت بلوچستان حکومت کو 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی ہے۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں 70 سے 75کروڑ روپے بنتی ہے، اس رقم سے بلوچستان کے ضلع چاغی جہاں ریکوڈک واقع ہے وہاں پینے کے پانی اور دیگر ترقیاتی کام کروائے جاسکتے ہیں

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button