بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ،گلستان روڈ اور منوجان روڈ پر دودھماکے

دھماکہ خود کش حملے کی وجہ سے نہیں بلکہ دستی بم حملے کی وجہ سے ہوا،ڈی آئی جی کوئٹہ

کوئٹہ ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ اور منوجان روڈمیںدومختلف دھماکے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ خاتون سمیت14افراد زخمی ہوگئے ہیںاطلاعات کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کی مصروف شاہراہ گلستان روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ 6زخمی ہوگئے ہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ تین زخمیوں کو بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔جاںبھق وزخمیوں میں تنویر،مہدی ،عثمان ،قائم خان ،فضل محمد،محمد انور،کاظم، حبیب ،ناصر اورتھامس سمیت دیگر شامل ہیں ،پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں، جائے وقوع سے اہم شواہد، بال بیئرنگ اور خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا بھی برآمد کیے گئے ہیں۔دوسری جانب غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے بتایاکہ دھماکے میں کم از کم تین افراد معمولی زخمی ہوئے دھماکہ خود کش حملے کی وجہ سے نہیں بلکہ دستی بم حملے کی وجہ سے ہوا۔دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے ملک پیر محمدروڈ منو جان روڈ پر واقع نذیراحمد کے گھر پرنامعلوم ملزمان کی جانب سے ہینڈ گرنیڈحملے میں خاتون اور بیٹا زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے دھماکے میں بلوچستان سول سکریٹریٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری قائم خان کاکڑ آج بم دھماکے میں زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہیںقائم کا آپریشن کامیاب اب آپریشن تھیٹر سے آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے ،بیان میں تمام ملازمین سے قائم کاکڑ اور دیگر کے صحتیابی کے لیے خصوصی دعاں کی درخواست کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان دہشت گردی کی نئی لہر کا شکار ہے، جس میں زیادہ تر حملے صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئے تاہم حملوں کا یہ سلسلہ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سرحدی علاقے ضلع میانوالی تک بھی پہنچااس سے قبل 30جنوری کو پیر کے روز پشاور کے ریڈ زون کے علاقے میں خودکش دھماکا ہوا تھا جہاں 300 سے 400 کے درمیان لوگ (جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی تھی)نماز کے لیے جمع تھے۔خودکش دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں مسجد کی دیوار اور اندرونی چھت اڑ گئی تھی۔علاوہ ازیں ایک دہشت گرد حملہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں بھی ہوا۔جولائی 2018 کے بعد رواں سال کا پہلا ماہ سب سے ہلاکت خیز ثابت ہوا، گزشتہ ماہ ملک بھر میں ہوئے 44 دہشت گرد حملوں میں 139 فیصد زیادہ یعنی 134 افراد کی جانیں گئیں اور 254 زخمی ہوئے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button