تازہ ترینکھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 2رنز سے شکست دیدی

ویاب ریاض نے 3،محمد حسنین اور افتخار احمد نے 2، 2 جبکہ اسامہ میر،عامر جمال ،نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

کوئٹہ(یو این اے )پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )کانمائشی میچ ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوم گرائونڈ پر پشاور زلمی کو 2رنز سے شکست دیدی افتخاراحمدنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 184 رنز بنائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورزمیں 5 وکٹوں کے نقصان پر184 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دے دیا۔ افتخاراحمدنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگائے۔ پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین وکٹیں حاصل کیںنمائشی میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔بلوچستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28، خوشدل شاہ 36 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ افتخار احمد نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی، انہوں نے وہاب ریاض کو اننگز کے 19 ویں اوور میں 6 گیندوں پر 6 چھکے لگائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 25، اعظم خان 6، صائم ایوب 19، عامر جمال ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور افتخار احمد نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو ، وزیر تعلیم میر نصیب اللہ ، سابق کرکٹر جاویدمیانداد، محمد یوسف اوردیگر کے ساتھ میچ دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب میچ کے موقع پر اسٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کا رش دیکھا گیا جس کے پیش نظر انتظامیہ نے انٹری پوائنٹس بندکردیے اور بد نظمی پر نمائشی میچ روک دیاگیا۔انٹری پوائنٹس بند ہونے اور اندرجانے کی اجازت نہ ملنے پربعض شائقین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تاہم گرائونڈ کے باہر صورتحال نارمل ہونے پرنمائشی میچ کادوبارہ آغاز کردیا گیا ہے کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار وںنے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دئیے۔

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button