
کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ پولیس کی ناقص سیکورٹی اور لاپروائی کی ویڈیو وائرل ہونے سے جہاں پولیس میں خوف پھیلا وہی شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی کے وہ اپنی حفاظت میں اتنی کوتائی دیکھا رہے تو ہمارا کیا ہو گا کوئٹہ پولیس لائن ناقص سیکورٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کوئٹہ پولیس حکام کی جانب سے سیکورٹی انتظامات پر سوالیہ نشان لگا اب چند روز قبل ہی پولیس لائن پشاور میں اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا جس میں سو سے زائد افراد شہید اور دو سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے اس سانحے کے بعد کوئٹہ پولیس کے اعلی حکام نے میڈیا کے زریعے یہ بات باور کرائی تھی کہ بلوچستان خصوصا کوئٹہ میں میں بھی سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے شہر کی خارجی و داخلی راستوں کی چیکنگ شروع کر دی جہاں ان دعوں کی بات تھی وہ اس ویڈیو نے چکنا چور کر دیا کہ کتنے آسانی سے ایک موٹر سائیکل سوار کوئٹہ پولیس لائن میں داخل ہو گیا اور مین گیٹ پر موجود اہلکاروں نے اس سے شناخت یا تلاشی لینے تک کی زحمت گوارا نہیں کیا بلکہ بڑے اطمینان کے ساتھ اپنے گپیوں میں مشغول ہونے کے ساتھ ساتھ کرسی پر افسروں کی طرح بیٹھے رہے جبکہ اندر جو ہزاروں ملازمین ان مین گیٹ پر ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کے آصرے پر پرسکون اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے اس موٹر سائیکل سوار کی جگہ اگر کوئی دہشت گرد داخل ہوتا تو ایک بڑے سانحے نے جنم لینا تھا اس سے قبل اسی پولیس لائن اور اس جیسے پولیس ٹریننگ کالج سمیت کہی بڑے سانحات رونما ہو چکے ہیں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جہاں پولیس میں خوف پھیلا وہی ان کے رشتہ داروں اور دوستوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑی عوامی حلقوں نے ناقص سیکورٹی اور لاپروائی پر سوالات اٹھائے اور ساتھ ہی آئی جی بلوچستان سمیت دیگر حکام سے اتنی بڑی لاپروائی پر ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف غفلت برتنے پر سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



