بلوچستانتازہ ترینپاکستان

کوئٹہ میں نمائشی میچ کے بعد پی ایس ایل کامیچ بھی کرایاجائے گا

حکومت بلوچستان کی جانب سے اسٹیڈیم کی تعمیرومرمت،تذئین وآرائش پر 20کروڑ روپے خرچ کی گئی ہے

کوئٹہ(یو این اے)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئرمین
نے اعلان کیاہے کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کے بعد پی ایس ایل کامیچ بھی کرایاجائے گا ،حکومت بلوچستان کی جانب سے اسٹیڈیم کی تعمیرومرمت،تذئین وآرائش پر 20کروڑ روپے خرچ کی گئی ہے ،نمائشی میچ پی ٹی وی سپورٹس پر لائیو دکھائی جائے گی ،پی سی بی کی جانب سے بھرپور تعاون کی جارہی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پاکستان کرکٹ بور ڈ کے چیئر مین نجم سٹھی نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیںنواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم کی تعمیرومرمت،تذئین وآرائش پر بلوچستان حکومت نے 20کروڑ روپے خرچ کی گئی ہے ،دوماہ کے کم عرصے سے میں اسٹیڈیم کی بحالی بڑا پروجیکٹ ہے جو نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان اور دنیاکیلئے ایک مثبت پیغام ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تعاون کی جارہی ہے جس میں فرنچائز مالکان ندیم اور جاوید سے گزارش کی گئی کہ وہ ٹیمیں کوئٹہ بھیجیں تاکہ قومی کھلاڑیوں کے درمیان میچ سے بلوچستان کے

https://www.goonjlive.com/24/01/2023/7616/

پسماندہ لوگ بھی لطف اندوز ہوسکے ،پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک اس نمائشی میچ کو لائیو کور کرے گاتاکہ دنیا بھر کے لوگ میچ دیکھ سکیں ،نجم سیٹھی نے کہاکہ پی سی بی کی انتظامیہ اور عملے نے گرائونڈ کی تذئین وآرائش میں بھرپور تعاون کیاہے ،دن رات ایک کرکے ایوب اسٹیڈیم کرکٹ کیلئے تیار کیاگیا، انہوں نے دعویٰ کیاکہ کوئٹہ میں پی ایس ایل نمائشی میچ کیلئے اتنی تیاری کی گئی ہے کہ لوگ سوچ بھی نہیںسکتے ،بلوچستان حالات کے حوالے سے ٹربل صوبہ ہے لیکن ہم لاہور بھی بین الاقوامی کھلاڑیوں کو لائے تھے ہم نے دنیا کو دکھاناہے کہ پاکستان کھیل کیلئے محفوظ ہے ،حالات کنٹرول میںہے یہ ہمارے قومی مفادات کاحصہ ہے ،بلوچستان میں میچ کیلئے وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت ،پاک فوج،کور کمانڈر 12کور، کی جانب سے خصوصی درخواست کی گئی تھی ،پی ایس ایل میچ کوئٹہ میںمنعقد کرانا میری خواہش تھی اور ہم ایک میچ لیکر جائیںگی اس حوالے سے ایک تجویز دی گئی کہ ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں کھیلاجائے بلوچستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button