بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ عدالتی احکامات کے باوجود گیس صارفین پرجرمانے عائد

عدالتی احکامات کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین پرجرمانے عائد کرنے کاسلسلہ جاری ہے،

کوئٹہ ،،عدالتی احکامات کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صارفین پرجرمانے عائد کرنے کاسلسلہ جاری ہے، جنوری کے بلوں میں متعددصارفین کو ٹیمپرمیٹرکے نام پرسلومیٹرچارجزعائد کردیئے، شہریوں نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی درخواست پربلوچستان ہائی کورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کوماہانہ بلوں میں سلومیٹرچارجزکے نام پرصارفین سے اضافہ رقم وصول کرنے سے روک دیاتھا جس کے بعد چندماہ تک بلوں میں یہ چارجز نہیں آرہے تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے ماہ جنوری کے بلوں میں بیشترصارفین کوٹیمپرسلومیٹرکے نام پرصارفین سے ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں

https://www.goonjlive.com/07/02/2023/8581/


،15ہزارسے 25ہزارروپے جرمانہ کیاجارہا ہے جس سے صارفین میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے، شہریوں نے بتایاکہ عدالت عالیہ بلوچستان نے عوام کے بہترمفادمیں کمپنی حکام کوسلومیٹرچارجزکے نام پر لوٹ مارروکنے کی ہدایت کی تھی مگررواں سال کے پہلے مہینے میں کمپنی نے دوبارہ یہ سلسلہ شروع کردیاہے اوراب ٹیمپرمیٹرکے نام پراضافی رقم بٹوررہے ہیں جس سے انہیں مالی مشکلات درپیش ہی۔صارفین نے بتایاکہ جب سے سردیوںکاموسم شروع ہوا ہے اس کے ساتھ گیس پریشرنہ ہونے کے برابرہے لوگ بجلی کے ہیٹراورایندھن کے متبادل ذرائع استعمال کرنے پرمجبورہیں،گزشتہ دنوں کوئٹہ میں خون جمادینے والی سردی میں بھی گیس نایاب ہوگیا تھااورلوگ سردی سے ٹھٹھر کررہ گئے ، بچوں اورخواتین کے احتجاج کے بعد بھی گیس پریشربہترنہ ہوسکا، اب ماہانہ بلوں میں اضافی رقم شامل کیاگیا ہے جوناانصافی کے مترادف ہے۔صارفین نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کرکے گیس پریشرکامسئلہ حل کرنے اوراضافی چارجزواپس کرنے کی ہدایت کریں

Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button