
حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کےد وران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں میں شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہا۔تا ہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 08 ،کالام، گوپس منفی05،میرکھانی،بگروٹ،استور منفی02، ہنزہ،راولاکوٹ،مری اوراسکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



