
کوئٹہ(یو این اے)وفاقی حکومت نے نیشنل فنانس کمیشن(این ایف سی )ایوارڈ کے واجبات کی پہلی قسط حکومت بلوچستان کو ادا کردی ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی این ایف سی کے تحت واجبات کی پہلی قسط بلوچستان حکومت کو ادا کردی گئی ۔بلوچستان حکومت کو این ایف سی واجبات کی مد میں 20ارب روپے کی پہلی قسط جاری کردی ہے بلوچستان کے وفاق کے ذمہ این ایف سی کے شیئر کی مد میں گزشتہ سال سے 42 ارب روپے واجب ادا تھے صوبے کے پی پی ایل کمپنی کے ذمہ 30 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے وفاقی وزیر پیٹرولیم کے سامنے معاملہ اٹھانے پر وزارت پٹرولیم نے آئندہ چند روز تک واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



