
کوئٹہ(یو این اے )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیاالیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 8 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 فروری کوہوگی، ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت 20 فروری تک ہوں گی، امیدوار 22 فروری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 23 فروری کو جاری کی جائے گی، این اے 265 کوئٹہ 2 پر انتخاب کیلئے پولنگ 16 مارچ کو ہوگی، الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 265 کی نشست سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے استعفی کے بعد خالی قرار دی گئی تھی۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



