
کوئٹہ(یو این اے)ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے عوام کا بھرپور تعاون درکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ایل نمائشی میچ کی سیکورٹی انتظامات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ کے لیے فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی جسکے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں میچ دیکھنے کے لئے آنے والے شائقین کی۔جامعہ تلاشی لی جائے گی اور تمام افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے گا اسٹیڈیم کے اطراف میں پولیس کے جوان تعینات رہیں گے جبکہ ٹکٹ کے بغیر کسی کو بھی اسٹیڈیم میں انٹری کی اجازت نہیں ھو گی ٹکٹ پر لکھے گئے گیٹ نمبر سے ہی اندر آنے کی اجازت ہو گی بغیر سٹیکر کے کسی گاڑی کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ھوگی عوام الناس کو اگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ پانی کی بوتلیں ساتھ نہ لائیں
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



