
حب(یو این اے)لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.3گہرائی 41 کلومیٹر ریکارڈکی گئی،زلزلے کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
Follow GoonjLive On Facebook , Twitter ,Linkedin, RSS and Youtube



