
کوئٹہ (یو این اے)کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی ) کا پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ کی سیکورٹی کے سلسلے میں کارروائی ،شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ کے علاوہ 397افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ سرچ آپریشن کا سلسلہ 5فروری تک جاری رہیگا۔گزشتہ روز آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی ہدایت پر سی ٹی ڈی نے دیگر سیکورٹی اداروں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کئے۔ اس دوران گھروں اور ہوٹلوں کی چیکنگ اور سرچنگ کی گئی۔اس موقع پر 397مشبہ افراد کو پکڑ کر پوچھ گچھ کئے گئے۔یہ کاروائیاں کوئٹہ شہر،قائد آباد ،۔ بروری روڈ خروٹ آباد ائیرپورٹ روڈ اسپینی روڈ پشتون آباد سریاب اور صدر کے علاقوں میں کئی گئی۔شہر میں امن و امان کو قائم رکھنے اور مشکوک افراد کے خلاف کاروائی 5فروری تک جاری رہے گی



