بلوچستانتازہ تریندنیاپاکستان

ٹیریئن وائٹ کیس ,عمران خان نے جواب جمع کرادیا

اسلام آباد(یو این اے )سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریئن وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر ان کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر اپنا عبوری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروایا ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ٹیریئن سے متعلق ڈیکلریشن کے جائزے کا آئینی دائرہ اختیار نہیں رکھتی اور اس نوعیت کا معاملہ متعلقہ فورم پر قابل سماعت ہو سکتا ہے۔عمران خان کی طرف سے جمع کروائے گئے اس جواب میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں بھی جب اس قسم کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی تو اس وقت کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور موجودہ چیف جسٹس عامر فاروق اس نوعیت کا کیس سننے سے انکار کر چکے ہیں۔اس جواب میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک مسلمہ اصول ہے کہ اگر ایک بار جج کیس سننے سے انکار کر دے تو دوبارہ کسی جج کا یہ کیس سننا غیر مناسب ہے۔سابق وزیر اعطم کی طرف سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اب وہ رکن قومی اسمبلی نہیں رہے اس لیے یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے لہذا عدالت اس درخواست کو مسترد کرے۔اس جواب میں عمران خان نے سابق رکن قومی اسمبلی فیصل واووڈا کی طرف سے دہری شہریت چھپانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی شخص عوامی عہدہ رکھتا ہو تو اس وقت ہی اس کے خلاف کوئی درخواست دائر کی جاسکتی ہے اور اگر کوئی شخص عوامی عہدہ چھوڑ دے تو اس کے خلاف اس قسم کی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے بطور رکن قومی اسمبلی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا تاہم ضمنی انتخابات میں انھوں نے قومی اسمبلی کے سات حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی اور الیکشن کمیشن ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرچکی ہے۔عمران خان نے اپنے جواب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے 21 جنوری 2019 میں ایک درخواست گزار حافظ احتشام کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر آنے والے فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ درخواست گزار چاہتا ہے کہ عمران خان کی نجی زندگی کے معاملات کی تحقیقات کروائی جائیں اور اگر عمران خان اپنی مبینہ بیٹی کے والد قرار پائیں تو انھیں حقائق چھپانے کا الزام ثابت ہونے پر نااہل کیا جائے۔اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر عدالت اس معاملے میں جاتی ہے تو اس سے نہ صرف اس لڑکی کے حقوق متاثر ہوں گے بلکہ عمران خان جس حلقے سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button